المدة الزمنية 4100

Karachi unioun of jurnlist and muhammadi blood bank

227 مشاهدة
0
0
تم نشره في 2021/09/22

کراچی یونین آف جرنلسٹس اور محمدی بلڈ بینک کے درمیاں کے یو جے کے ارکان کو کسی بھی وقت خون فراہم کرنے کے لئے اتفاق ہوگیا ہے۔ باقاعدہ معاہدہ ہفتہ 25 ستمبر کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والی تقریب میں ہوگا۔ اسی روز کے یو جے کی جانب سے خون کا عطیہ جمع کرانے کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ صدر کے یو جے اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے اس سلسلے میں آج محمدی بلڈ بینک کے سی ای او سید مہدی رضوی سے ملاقات کرکے تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران طے ہوا ہے کہ 25 ستمبر کو محمدی بلڈ بینک اور کے یو جے کے درمیاں معاہدے پر دستخط کیئے جائیں گے۔ کے یو جے کے تمام ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 25 ستمبر بروز ہفتہ کراچی پریس کلب پہنچ کر بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ دیں۔ جاری کردہ۔ عاجز جمالی۔ جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس

الفئة

عرض المزيد

تعليقات - 0